22 جولائی 2014 - 19:19
شام صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کا اہم محور: ڈاکٹرعلی لاریجانی+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کو صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کا محور قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ ملاقات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غزہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی ملکوں کے پارلیمانی فورم ٹرئیکا کے تھران میں ہونے والے آج کے اجلاس میں شرکت پر ان کی قدردانی کی اور کہا کہ شام، ہمیشہ ہی سے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کا مہم محور رہا ہے اور اس اجلاس میں شام کی وفد کی شرکت، اس موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے بشار اسد کو شام کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو شام کے عوام کی آراء کا احترام کرتے ہوئے، ملت شام کے مقابلے سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے اجلاس کے انعقاد میں ایران کے جدّت عمل کو سراہا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ہمیشہ دنیا کے مسلمانوں کی مدد میں پیش پیش رہا ہے اور اگر مسلمان مشکلات میں گرفتار ہوں، تو ایران ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے مزاحمت کو کمزور سمجھتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اس بربریت میں حقیقی کامیابی فلسطین کو ہی ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲